Home انٹرٹینمنٹجنید اکرم نے ازدواجی مشکلات پر خاموشی توڑ دی

جنید اکرم نے ازدواجی مشکلات پر خاموشی توڑ دی

by 93 News
0 comments

جنید اکرم—فائل فوٹو

پاکستان کے معروف اور مقبول یوٹیوبر جنید اکرم المعروف گنجی سوئیگ نے اپنی اہلیہ سے تنازع پر خاموشی توڑ دی۔

جنید اکرم کا شمار ملک کے نمایاں کنٹینٹ کری ایٹرز میں ہوتا ہے، اپنے کیریئر کے دوران وہ کئی بڑے ناموں کے ساتھ کام کر چکے ہیں، تاہم سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ان کی حالیہ پوسٹس کے مطابق وہ اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔

جنید اکرم کی شادی کو کئی برس گزر چکے ہیں، تاہم بظاہر ان کے گھر کے حالات کچھ عرصے سے معمول کے مطابق نہیں ہیں، جن کے حوالے سے انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے۔

اہلیہ 6 سالہ بیٹے سے ملنے نہیں دے رہیں: جنید اکرم نے ازدواجی مشکلات پر خاموشی توڑ دی

مذکورہ اسٹوری میں جنید اکرم نے بتایا ہے کہ اہلیہ نے 6 سالہ بیٹے سے ملنے سے روک رکھا ہے جس کے باعث کچھ عرصے سے اپنے بیٹے سے ملاقات نہیں کر سکا۔

انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا ہے کہ میری شادی کو 10 سال ہو چکے ہیں، میری اہلیہ مجھے ہمارے 6 سالہ بیٹے سے ملنے کی اجازت نہیں دے رہیں۔

جنید اکرم کا کہنا ہے کہ میں کبھی نہیں چاہتا تھا کہ یہ معاملہ سوشل میڈیا پر سامنے آئے اور نہ ہی میں اپنے بیٹے کو بڑوں کے باہمی معاملات میں شامل کرنا چاہتا ہوں، تاہم اپنے بیٹے سے ملاقات کے لیے میں ہر ممکن راستہ اختیار کروں گا۔

مذکورہ بیان کے ذریعے انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی میں پیدا ہونے والی مشکلات سے مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔

جنید اکرم کی جانب سے ذاتی معاملہ منظرِ عام پر لائے جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی مختلف ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00