پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف سینئر میزبان، اداکارہ اور سابق ماڈل عنبر خان کی حالیہ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آ گئی۔
عنبر خان کئی مقبول ڈراموں میں اداکاری کر چکی ہیں، 2023ء میں مقبول ریئلٹی شو تماشہ میں شرکت کے بعد انہیں مزید شہرت ملی۔
اداکاری کے علاوہ عنبر خان بیوٹیشن، کاروباری شخصیت اور ڈیجیٹل کری ایٹر کے طور پر بھی سرگرم ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے، حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک ڈرامے میں ان کی اداکاری کو بھی ناظرین کی جانب سے سراہا گیا۔
ان دنوں عنبر خان اپنی قریبی دوستوں کے ساتھ شادیوں کے سیزن سے لطف اندوز ہو رہی ہیں اور اپنے مداحوں کو مصروف رکھنے کے لیے انسٹاگرام اور یوٹیوب پر مختلف ویڈیوز اور وی لاگز شیئر کر رہی ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے دوستوں کے ہمراہ بالی ووڈ کے معروف آئٹم سانگ ’منی بدنام ہوئی‘ پر ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
تاہم ویڈیو پر جہاں کچھ صارفین نے عنبر خان کے انداز کو پسند کیا ہے، وہیں متعدد سوشل میڈیا صارفین نے ان کے ڈانس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، بعض صارفین نے ان کے ڈانس کا موازنہ آئٹم نمبر سے بھی کیا ہے۔