Home اہم خبریںشادی کا جھانسہ دیکر بنکاک سے لائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی

شادی کا جھانسہ دیکر بنکاک سے لائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی

by 93 News
0 comments

— فائل فوٹو

راولپنڈی میں شادی کا جھانسہ دے کر بنکاک سے لائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ روات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کے مطابق 2 سال قبل بنکاک میں ملزم سے ملاقات اور دوستی ہوئی۔

ایف آئی آر کے مطابق 4 ماہ قبل نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کرائے پر فلیٹ لے کر رہائش اختیار کی، ملزم نے متعدد بار زیادتی کی اور شادی کے مطالبے پر ٹال مٹول کرتا ریا۔

خاتون نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا ہے کہ ملزم فلیٹ سے باہر نہیں جانے دیتا تھا اور آج تشدد بھی کیا اور ملزم جاتے وقت میرے پیسے بھی ساتھ لے گیا۔

ایف آئی آر کے اندراج کے بعد مقدمے کی تفتیش ایس ایس آئی او یونٹ کو سونپ دی گئی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00