Home انٹرٹینمنٹسچل افضل کس اداکار سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں؟

سچل افضل کس اداکار سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں؟

by 93 News
0 comments

سچل افضل—فائل فوٹو

پاکستان کے معروف ماڈل اور ابھرتے ہوئے اداکار سچل افضل نے مایہ ناز سینئر اداکار نعمان اعجاز سے مقابلے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

حال ہی میں سچل افضل نے مبشر ہاشمی کی میزبانی میں جیو ٹی وی کی پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے لیجنڈری اداکار نعمان اعجاز کے ساتھ مقابلہ کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سچل افضل نے کہا کہ اگر مجھے میڈیا میں کسی اداکار سے مقابلہ کرنا ہو تو میرے ذہن میں ایک نام ہے، اگرچہ میں جانتا ہوں کہ اداکاری کوئی مقابلہ نہیں، لیکن اگر مجھے کسی ایک اداکار کے ساتھ مقابلہ کرنا ہو تو وہ صرف نعمان اعجاز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نعمان اعجاز ایک شاندار اداکار ہیں، مجھے ابھی تک ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں ملا، لیکن ایک دن ضرور ان کے ساتھ کام کروں گا، میں ان کے ساتھ ون آن ون مقابلہ کرنا چاہتا ہوں۔

اداکار نے یہ بھی کہا کہ میں جانتا ہوں کہ میں ہار جاؤں گا، لیکن یہ میرے لیے سیکھنے کا ایک بہترین تجربہ ہو گا، ان کے ساتھ کام کرنا یقیناً بہت مزے دار ہو گا، کیونکہ وہ ایک بہترین اداکار ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00