Home اہم خبریںٹیم کی خراب کارکردگی کا ذمے دار کوچ یا کپتان کو نہیں ٹھہراؤں گا: اظہر علی

ٹیم کی خراب کارکردگی کا ذمے دار کوچ یا کپتان کو نہیں ٹھہراؤں گا: اظہر علی

by 93 News
0 comments
—فوٹو جنگ

سابق کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی کا ذمے دار کسی کوچ یا کپتان کو نہیں ٹھہراؤں گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ڈرا ہونا بھی ایک مثبت چیز ہے، عبداللّٰہ شفیق نے شاندار کم بیک کیا ہے، جو کہ آسان نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ جس انداز سے بابر اعظم کھیل رہے ہیں، ہمیں پرانے بابر اعظم نظر آ رہے ہیں۔

اظہر علی کا کہنا ہے کہ ہم زیادہ تر چیزیں کپتان اور کوچ پر ڈال دیتے ہیں، حالانکہ گزشتہ 5 سال میں جن چیزوں پر کام کرنا چاہیے تھا، ان پر کام نہیں کیا گیا، جس کے باعث کارکردگی خراب ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے جو تبدیلیاں ابھی کی جا سکتی ہیں، وہ ضرور کی جائیں لیکن مستقبل کو دیکھنا بھی بہت ضروری ہے۔

اظہر علی نے کہا کہ 4 سے 5 سال کی منصوبہ بندی کرنا ہو گی تو ہی پاکستان کی کرکٹ آگے بڑھ سکے گی۔

سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے انگلینڈ میں ہمیشہ اچھی کرکٹ کھیلی ہے، انگلینڈ کی سیریز پاکستان کے لیے ایک چیلنج ضرور ہو گی مگر امید ہے کہ قومی ٹیم ماضی کی طرح انگلینڈ میں بھی اچھا کھیل پیش کرے گی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00