یمنی سرکاری فوج کے ترجمان ماجد النزیلی کا کہنا ہے کہ حوثیوں کے مارب، حضرالموت میں کیے گئے حملوں کے جواب میں حوثیوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ترجمان یمنی فوج ماجد النزیلی کا کہنا ہے کہ اپنے شہریوں، فوج، مقامات کے خلاف کسی خطرے کو برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یمنی عوام اور فوج کو درپیش خطرات کا فیصلہ کن فوجی جواب دیں گے۔
دوسری جانب اقوامِ متحدہ کے خصوصی ایلچی نے یمن کے لیے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپریل 2022ء میں جنگ بندی کے بعد یمن میں اب دوبارہ بڑے پیمانے پر جنگ کا خطرہ ہے۔
یو این کے ایلچی نے کہا ہے کہ یمنی فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں اور مذاکرات کی طرف واپس آئیں۔
واضح رہے کہ یمن میں حوثی گروپ نے حضرِالموت اور مارب میں حکومتی فوج کے متعدد فوجی کیمپس پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں جن میں 30 یمنی فوجی اہلکار شہید اور 15 زخمی ہو گئے۔