Home اہم خبریںپی ٹی آئی کی مینارِ پاکستان جلسے کی درخواست ڈپٹی کمشنر کے فیصلے کے باعث خارج کی گئی: تحریری فیصلہ

پی ٹی آئی کی مینارِ پاکستان جلسے کی درخواست ڈپٹی کمشنر کے فیصلے کے باعث خارج کی گئی: تحریری فیصلہ

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو 

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے دائر درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

جسٹس مرزا وقاص رؤف نے میاں عثمان اکرم کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔

تحریری فیصلے کے مطابق درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ جلسے کی اجازت نہ دینا آئین کے آرٹیکل 16 کی خلاف ورزی ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ آرٹیکل 16 شہریوں کو پُرامن اجتماع کی اجازت دیتا ہے جبکہ متعلقہ قانون کے تحت ڈپٹی کمشنر جلسے کے لیے این او سی جاری کرتا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری وکیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی زیرِ صدارت جلسے کی اجازت سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں امن و امان کی صورتِ حال کے پیشِ نظر جلسہ نہ کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔

عدالت نے قرار دیا کہ مینارِ پاکستان ایک عوامی مقام ہے جہاں شہری سیر و تفریح کے لیے آتے ہیں۔

تحریری فیصلے کے مطابق سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنر نے 3 اگست کو جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست خارج کر دی تھی۔

عدالت نے قرار دیا کہ ڈپٹی کمشنر درخواست پر فیصلہ کر چکے ہیں لہٰذا عدالت درخواست کو خارج کرتی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00