ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی میڈیا نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست تسلیم کر لی۔
آئی آر جی سی نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ دنیا بھر کا میڈیا ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کی ناکامی کا اعتراف کر رہا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ عالمی میڈیا ایران کے خلاف جنگ میں ٹرمپ کی شکست اور خود ساختہ جال کی بات واضح طور پر کر رہا ہے۔
آئی آر جی سی کے مطابق حتیٰ کہ یہ بھی تسلیم کیا جا رہا ہے کہ طے پانے والے معاہدے زمینی حقائق اور ایران کی مذاکراتی طاقت کے سامنے محض امریکی ہتھیار ڈالنے کی دستاویز سے زیادہ کچھ نہیں تھے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل فوجی اور میڈیا آپریشنز کے باوجود اپنے اعلان کردہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
آئی آر جی سی نے حالیہ معاہدوں کو ایران کی عسکری طاقت اور مذاکراتی پوزیشن کے سامنے امریکی ہتھیار ڈالنے سے تعبیر کیا ہے۔