Home اہم خبریںمیر رضا کی قبر کشائی آج ہو گی، والد، اہلخانہ، وکیل، پولیس قبرستان میں موجود

میر رضا کی قبر کشائی آج ہو گی، والد، اہلخانہ، وکیل، پولیس قبرستان میں موجود

by 93 News
0 comments

میر رضا— فائل فوٹو

کراچی کے نوجوان میر رضا کی قبر کشائی کا سلسلہ کچھ دیر بعد شروع کیا جائے گا۔

کراچی میں طارق روڈ پر واقع سوسائٹی قبرستان میں میڈیکل بورڈ کے تمام ارکان پہنچ گئے ہیں، میر رضا کے اہلِ خانہ اور وکیل جبران ناصر بھی قبرستان میں موجود ہیں۔

اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔

یاد رہے کہ میر رضا علی کی قبر کشائی کل ہونا تھی جسے مؤخر کر دیا گیا تھا۔

میڈیکل بورڈ کے ارکان تبدیل کرنے پر میر رضا کے والد میر حسین نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک پرانا میڈیکل بورڈ بحال نہیں کیا جاتا، قبر کشائی کی اجازت نہیں دیں گے۔

کیس کا پس منظر

خیال رہے کہ کراچی کا نوجوان میر رضا علی خان 28 جولائی کو پاکستان ایمپلائیز ہاؤسنگ سوسائٹی (پی ای سی ایچ ایس) سے لاپتہ ہوا تھا، وہ صبح 4 بج کر 9 منٹ پر آن لائن ٹیکسی کے ذریعے گھر سے روانہ ہوا تھا، جس کی لاش 2 روز بعد گلستانِ جوہر سے ملی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق میر رضا کی لاش بہت بری حالت میں ملی تھی، اس کے سینے میں گولی لگی تھی، لاش ملنے سے 1 روز قبل اس کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیے گئے تھے۔

مقتول کے والد کا کہنا تھا کہ میر رضا کا 30 اگست کو گلشنِ اقبال کی بیت المکرم مسجد میں نکاح تھا اور رضا اپنی نئی شروع ہونے والی زندگی کے حوالے سے بہت خوش تھا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00