Home اہم خبریںانسانی اعضاء کی غیر قانونی فروخت، گرفتار چینی باشندوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

انسانی اعضاء کی غیر قانونی فروخت، گرفتار چینی باشندوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

by 93 News
0 comments

انسانی اعضاء کی غیر قانونی فروخت کے مقدمہ میں گرفتار تین چینی باشندوں نے ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

وکیل نے استدعا کی کہ اسی نوعیت کا معاملہ دوسرے بینچ میں زیر سماعت ہے، یہ کیس بھی اسی بینچ کو بھجوا دیں۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس آفس کو بھجوا دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے تین چینی باشندوں کی ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔

ٹرائل کورٹ نے تینوں ملزمان لی گنگ چائی، پنگ فی گوو اور وانگ باؤ کی ضمانت درخواستیں مسترد کر دی تھیں جن کے خلاف ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل میں مقدمہ درج ہے۔

درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر یاور گردیزی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ اسی نوعیت کی درخواستیں دوسرے بینچ میں پہلے سے زیر سماعت ہیں، ان کیسز کو بھی جسٹس محمد اعظم خان کے بینچ میں منتقل کر دیا جائے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ وہ تو موسم گرما کی چھٹیوں پر ہیں، سماعت میں ایک ماہ لگ جائے گا۔ وکیل کے اصرار پر عدالت نے بینچ تبدیلی کیلئے فائل چیف جسٹس آفس بھجوا دی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00