Home اہم خبریں23 سال قبل ٹریفک حادثے میں شہری کی ہلاکت، ورثاء کو 1 کروڑ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

23 سال قبل ٹریفک حادثے میں شہری کی ہلاکت، ورثاء کو 1 کروڑ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

by 93 News
0 comments
فائل فوٹو 

کراچی میں سینئر سول جج جنوبی نے شارع فیصل پر 23 برس قبل پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں شہری کی ہلاکت کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔ 

عدالت نے وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو مشترکہ طور پر متاثرہ خاندان کو 1کروڑ 6 لاکھ روپے سے زائد ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

سینئر سول جج جنوبی نے شارع فیصل پر 23 برس قبل پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں شہری کی ہلاکت کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔ 

عدالت نے قرار دیا کہ مئی 2003 میں شارع فیصل پر ٹرک کی ٹکر سے نور حمید جاں بحق ہوئے تھے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ریکارڈ سے ثابت ہوتا ہے کہ ٹرک ڈرائیور نے مقررہ لین کی خلاف ورزی کی، جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ مقدمہ غیر معمولی طور پر دو دہائیوں سے زائد عرصے تک زیر التوا رہا، جس کے باعث ورثا اپنے جائز معاوضے سے محروم رہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ ہرجانے کی اصل رقم 24 لاکھ روپے کے ساتھ 2003 سے 15 فیصد سالانہ مارک اپ بھی ادا کیا جائے۔ دعویٰ جاں بحق شہری کی اہلیہ باچا زرین نے دائر کیا تھا۔ 

سندھ سول کورٹس ترمیمی ایکٹ کے بعد 2025 میں یہ مقدمہ سندھ ہائی کورٹ سے سول کورٹ منتقل ہوا تھا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00