Home اہم خبریںپاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے پر شیخ قیصر محمود کی مبارکباد

پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے پر شیخ قیصر محمود کی مبارکباد

by 93 News
0 comments

سابق جنرل سیکریٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) اوورسیز شیخ قیصر محمود نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کو تاریخی اور خوش آئند پیش رفت قرار دے دیا۔

انہوں نے تینوں ممالک کی قیادت خصوصی طور پر وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں شیخ قیصر محمود نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں ہونے والا مشترکہ دفاعی سربراہی اجلاس امتِ مسلمہ کے اتحاد، یکجہتی اور اجتماعی سلامتی کے حوالے سے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں ہونے والا یہ معاہدہ اسلامی دنیا کے دفاعی تعاون کو نئی جہت فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں مسلم ممالک کے درمیان باہمی تعاون، مشترکہ دفاعی حکمت عملی اور سیکیورٹی اشتراک وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس معاہدے سے ناصرف خطے میں امن و استحکام کو فروغ ملے گا بلکہ بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے بھی ایک مؤثر اور مضبوط پلیٹ فارم میسر آئے گا۔

شیخ قیصر محمود نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان اس نوعیت کا دفاعی اشتراک امتِ مسلمہ کے لیے امید کی نئی کرن ہے اور دیگر اسلامی ممالک کو بھی باہمی اتحاد اور تعاون کے فروغ کے لیے ایسے اقدامات کی حمایت کرنی چاہیے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ اس معاہدے کو تینوں برادر ممالک اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے خیر، امن، استحکام اور ترقی کا ذریعہ بنائے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00