Home اہم خبریںصومالی وزیر دفاع کا پاک بحریہ اور فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

صومالی وزیر دفاع کا پاک بحریہ اور فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

by 93 News
0 comments
تصویر سوشل میڈیا۔

صومالیہ کے وزیر دفاع احمد معلم فقی نے ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پاک بحریہ اور فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق صومالیہ کےوزیر دفاع احمد معلم فقی نے بدھ کو نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے نیول ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز میں پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کے دوران باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے اہم، علاقائی بحری سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے اس موقع پر صومالیہ کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنےکے لیے پاکستان کےعزم کا اعادہ کیا۔ 

صومالی وزیرِ دفاع نے علاقائی بحری سلامتی میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بعد ازاں صومالی وزیر دفاع نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ایئر ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون، پیشہ ورانہ اشتراک اور استعدادِ کار میں اضافے کے امور پر گفتگو کی گئی۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے پی اے ایف کی مقامی سطح پر صلاحیتوں کے فروغ، تربیتی پروگراموں اور پیشہ ورانہ تبادلوں کو اجاگر کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایئرچیف نے صومالی فضائیہ کے ساتھ ادارہ جاتی تعاون مزید مضبوط بنانے کیلئے پاک فضائیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔ جبکہ صومالی وزیرِ دفاع نے  پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل صلاحیتوں کی تعریف کی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00