ایران میں اس سال 19 مارچ سے اب تک قومی سلامتی سے متعلق الزامات کے تحت کم از کم 56 افراد کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ کی رپورٹ کے مطابق ان میں سے 27 ملزمان کو سال کے آغاز میں ہونے والے احتجاج سے متعلق الزامات پر سزائے موت دی گئی۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مارچ کے بعد سے پھانسیوں اور سزائے موت کے فیصلوں میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے ایرانی حکام پر زور دیا کہ وہ تمام پھانسیوں کو روکیں اور سزائے موت کے مکمل خاتمے کی جانب پیش رفت کریں۔