Home اہم خبریںشکیب الحسن کے گھر کو نذرِ آتش کرنے کی کوشش، توڑ پھوڑ بھی کی گئی

شکیب الحسن کے گھر کو نذرِ آتش کرنے کی کوشش، توڑ پھوڑ بھی کی گئی

by 93 News
0 comments
فوٹو: بنگلادیشی میڈیا 

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق رکنِ پارلیمنٹ شکیب الحسن کے آبائی گھر پر نامعلوم افراد نے حملہ کرتے ہوئے اسے آگ لگانے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق واقعہ منگل کی رات تقریباً 9 بجے ضلع ماگورا کے علاقے کیشب مور میں پیش آیا، جہاں حملہ آوروں نے گھر پر پتھراؤ کیا، کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے اور بعد ازاں گھر کو آگ لگانے کی کوشش کی۔

ماگورا صدر پولیس اسٹیشن کے افسر انچارج محمد عبداللّٰہ المامون نے بتایا کہ واقعے میں ملوث افراد کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی، تاہم واقعے کے بعد گھر کے اطراف پولیس تعینات کر دی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

خیال رہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب سابق وزیراعظم شیخ حسینہ نے نئی دہلی میں فارن کوریسپونڈنٹس کلب آف ساؤتھ ایشیا کے زیر اہتمام میڈیا سے گفتگو کی، جس میں شکیب الحسن نے بھی شرکت کی۔

پولیس نے حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ واقعے کی وجوہات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ شیخ حسینہ 2024ء میں طلبہ کی قیادت میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے نتیجے میں اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد سے نئی دہلی میں خود اختیار کردہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں۔

انہیں 2025ء میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی، تاہم انہوں نے اس فیصلے کو قانونی حیثیت سے محروم قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 78 سالہ شیخ حسینہ ڈھاکا سے روانگی کے بعد آج پہلی مرتبہ عوامی سطح پر ویڈیو لنک کے ذریعے منظرِ عام پر آئیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00