Home اہم خبریںایران غزہ پر جاری مذاکرات میں حماس کے ساتھ کھڑا ہوگا، ایرانی صدر

ایران غزہ پر جاری مذاکرات میں حماس کے ساتھ کھڑا ہوگا، ایرانی صدر

by 93 News
0 comments

فائل فوٹو 

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران غزہ پر جاری مذاکرات میں حماس کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

حماس پولیٹیکل بیورو کے سربراہ خلیل الحیہ سے فون پر بات کرتے ہوئے پزشکیان نے کہا کہ ایران مذاکراتی عمل کے دوران فلسطینی رہنماؤں کی جانب سے کیے جانے والے ہر اقدام اور ہر فیصلے کی حمایت کرے گا۔ 

خیال رہے کہ امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ حماس نے امن بورڈ کے علاوہ مصر، قطر اور ترکیہ کے ساتھ مذاکرات کے بعد ہتھیار ڈالنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کا موقف ہے کہ وہ حماس کے غیر مسلح ہونے تک غزہ سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ جب کہ حماس کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی فورسز کے پیچھے ہٹنے تک ہتھیار نہیں ڈالے گا۔

منگل کو اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ انہیں ٹرمپ کا غزہ پر منصوبہ قبول نہیں ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00