Home اہم خبریںویسٹ انڈیز 117 پر آل آؤٹ، پاکستان کو جیت کیلئے 75 رنز کا ہدف

ویسٹ انڈیز 117 پر آل آؤٹ، پاکستان کو جیت کیلئے 75 رنز کا ہدف

by 93 News
0 comments
فوٹو بشکریہ پی سی بی/ ایکس

ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز دوسری اننگز میں 117 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، یوں پہلی اننگز میں 43 رنز کی برتری حاصل کرنے والی پاکستان ٹیم کو میچ جیتنے کےلیے 75 رنز کا ہدف ملا ہے۔ 

پورٹ آف اسپین میں ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 103 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو پاکستانی بولرز نے جادوئی گیندبازی سے انہیں قابو کیے رکھا۔ 

ویسٹ انڈیز کی ٹیم 47 اوور کھیل کر 117 رنز بنانے کے بعد آل آؤٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کے ایک بیٹر برینڈن کنگ زخمی ہونے کے باعث بیٹنگ کےلیے نہ آئے۔ 

ہوم ٹیم کی جانب سے کیویم ہوج 34 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ٹیگنارائن چندرپال اور روسٹن چیز نے 17، 17 رنز بنائے۔ 

پاکستان کی جانب سے اسپنرز علی عثمان اور ساجد خان نے چار، چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ایک وکٹ فاسٹ بولر محمد علی کے حصے میں آئی۔ 

ویسٹ انڈیز ٹیم پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جس کے جواب میں عبداللہ شفیق کے ناقابلِ شکست 160، بابر اعظم کے 88، نوجوان اذان اویس کے 55 اور ساجد خان کے 30 رنز کے بدولت 387 رنز بنائے اور ہوم ٹیم پر 43 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔ 

ہوم ٹیم کو 2 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے جس کے باعث قومی ٹیم کو سیریز برابر کرنے کےلیے اس میچ میں فتح درکار ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00