Home اہم خبریںآئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ، پاکستان نے امریکا کو ہرا دیا

آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ، پاکستان نے امریکا کو ہرا دیا

by 93 News
0 comments

پرتگال کے شہر لزبن میں منعقدہ مردوں کی 45 سال سے زائد عمر کی آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ میں پاکستان نے اپنی مہم کا عمدہ انداز میں آغاز کر دیا اور امریکا کو 0-3 سے شکست دے دی۔

ایونٹ میں 30 ملکوں کے 300 سے زائد کھلاڑی ایکشن میں ہیں، سنگلز اور ڈبلز ایونٹ میں پاکستان کو تجربے کار اور مہارت کے حامل کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اور عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی اعصام الحق قریشی نے پہلے میچ میں ووجٹیک بریٹیک کو 2-6، 3-6 سے شکست دی۔

دوسرے سنگل میں پاکستان کے ٹاپ رینک کھلاڑی عقیل خان اور جان چیسورتھ کے درمیان دلچسپ اور سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا، جہاں عقیل خان نے 2-6، 6-1، 4-6 سے کامیابی حاصل کر کے پاکستان کی مجموعی فتح کو یقینی بنایا۔

آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ، پاکستان نے امریکا کو ہرا دیا

ڈبلز کا مقابلہ بھی انتہائی سنسنی خیز رہا، جہاں پاکستان کے شہریار سلامت اور ہادی حسین نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد شاندار واپسی کی اور جیون ویسٹ اور گیلرمو کوسن کو 6-1، 1-6 اور فیصلہ کن ٹائی بریک میں 6-10 سے شکست دے کر ٹیم کی 0-3 کی فتح پر مہر ثبت کر دی۔

امریکا کے مقابلے پر یک طرفہ فتح نے پاکستان ٹیم کو راؤنڈ رابن لیگ مقابلوں کے لیے ایک بہترین مومینٹم فراہم کیا ہے، پاکستان اب راؤنڈ رابن مرحلے کے اپنے دوسرے مقابلے میں کینیڈا کا سامنا کرے گا۔

اس میچ کی فاتح ٹیم آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00