پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس ایک ہزار 116 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 77 ہزار 83 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس ایک ہزار 755 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ کاروباری دن میں انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 78 ہزار 768 رہی۔
حصص بازار میں آج 71 کروڑ شیئرز کے سودے 25 ارب روپے میں طے ہوئے، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 120 ارب روپے کم ہوکر 19 ہزار 833 ارب روپے ہوگئی ہے۔