Home اہم خبریں30 سال کا سفر ساڑھے 3 سال میں طے کرلیا، کہہ رہے ہو سسٹم چلنے کے قابل نہیں، رانا ثناء اللہ

30 سال کا سفر ساڑھے 3 سال میں طے کرلیا، کہہ رہے ہو سسٹم چلنے کے قابل نہیں، رانا ثناء اللہ

by 93 News
0 comments

فائل فوٹو 

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے وفاقی وزیر داخلہ کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ اسی سسٹم میں تم نے 30 سال کا سفر ساڑھے تین سال میں طے کرلیا اور اب کہہ رہے ہو سسٹم چلنے کے قابل نہيں۔ 

ہٹیاں بالا آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب میں کرتے ہوئے رانا ثناء نے مزید کہا کہ تم کہاں سے چلے اور اب کہاں پہنچ گئے ہو اور اب پتا چلا ہے کہ سسٹم نہيں چل سکتا، یہ پارلیمانی جمہوری نظام قائد اعظم نے دیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے ن لیگی رہنما نے کہا کہ آپ جلسے میں آکر کہیں کہ وزیراعظم تو فارم 47 کا ہے، اگر وزیراعظم کے لیے گئے ووٹ فارم 47 کے ہیں تو پھر صدر نے جو ووٹ لیے ہیں وہ کس فارم کے تھے؟

دوسری جانب ایک بیان میں براڈ پیک پر بین الاقوامی کوہ پیماؤں کے حادثے پر رانا ثناء نے کہا کہ سانحہ انتہائی افسوسناک ہے، پاکستان نیپال کے عوام کے غم میں برابر کا شریک ہے۔

رانا ثناء نے کہا کہ ٹیم میں مجموعی طور پر دس بین الاقوامی کوہ پیما شامل تھے، ٹیم میں6 نیپالی، دیگر ٹیم ممبرز میں پاکستان، امریکا، چین، عمان کے شہری شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے براڈ پیک حادثے کے فوری بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کو ترجیح دی، اب تک چار کوہ پیماؤں کی لاشیں مل چکی ہیں،  جن میں نیپالی کوہ پیما پور بہادر گورونگ بھی شامل ہیں۔

 رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ انتہائی خراب موسم، دشوار گزار حالات کے باوجود لاپتا کوہ پیماؤں کی تلاش جاری ہے، پاکستان لاپتا  کوہ پیماؤں کی تلاش مکمل ہونے تک ہر ممکن تعاون فراہم کرتا رہے گا، پاکستان کوہ پیماؤں کی تلاش میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتا رہے گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00