Home اہم خبریںمیرے خط پر ایکشن کمیٹی کا جواب موصول ہو گیا، بلاول بھٹو

میرے خط پر ایکشن کمیٹی کا جواب موصول ہو گیا، بلاول بھٹو

by 93 News
0 comments

چیئرمین پی پی پی، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے میرے خط کا جواب موصول ہوگیا ہے، میں نے ٹروتھ کمیشن کے قیام کی تجویز دی تھی، اس کے ساتھ انہوں نے اپنی تجویز بھی ارسال کی ہے۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ہر قیمتی جان کا ضیاع ایک قومی سانحہ ہے، اس وقت میری اولین ترجیح یہ ہے کہ موجودہ بحران کے خاتمے میں مدد کی جائے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ میری ترجیح ہے کہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے اور  آزاد جموں و کشمیر میں جلد از جلد معمولاتِ زندگی بحال کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ میں خیرمقدم کرتا ہوں کہ انہوں نے مجوزہ کمیشن کو آگے بڑھنے کے ایک ممکنہ ادارہ جاتی راستے کے طور پر قبول کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، اس کمیشن کی توثیق اب آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی بھی کر چکی ہے، میں ان کی تجویز کا بھی بغور جائزہ لوں گا۔

چیئرمین پی پی پی نے مزید کہا کہ اب میں آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سے بھی مشاورت کروں گا، وزیراعظم آزاد کشمیر وفاقی حکومت اور دیگر متعلقہ فریقین سے ابتدائی رائے حاصل کریں گے، تاکہ معلوم ہو کہ کیا کسی متفقہ تجویز کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ بنیاد موجود ہے یا نہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00