Home اہم خبریںبھارتی فوج کی گاڑی اونٹ سے ٹکرا گئی، میجر ہلاک، 2 لیفٹیننٹ زخمی

بھارتی فوج کی گاڑی اونٹ سے ٹکرا گئی، میجر ہلاک، 2 لیفٹیننٹ زخمی

by 93 News
0 comments
—فوٹوز بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جیسلمیر میں فوجی اسٹیشن کے قریب فوج کی اسپورٹس یوٹیلیٹی گاڑی اونٹ سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 30 سالہ میجر حمزہ عارف جاں بحق جبکہ 2 لیفٹیننٹ زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ جمعرات کی رات اس وقت پیش آیا جب 3 فوجی افسر شہر سے فوجی اسٹیشن واپس جا رہے تھے، فوجی عجائب گھر کے قریب  ایک اونٹ اچانک گاڑی کے سامنے آ گیا جس کے نتیجے میں گاڑی اس سے ٹکرا گئی۔

ٹکر کے بعد گاڑی تقریباً 5 بار الٹی اور 100 میٹر تک گھسٹتی چلی گئی، حادثے میں اونٹ بھی موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی اہلکاروں نے فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ کر تینوں افسروں کو گاڑی سے نکالا اور فوجی اسپتال منتقل کیا جہاں میجر حمزہ عارف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

زخمی ہونے والے لیفٹیننٹ ابھینیو راٹھور اور لیفٹیننٹ آیوشمان فوجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں تاہم ان کی حالت کے بارے میں سرکاری طور پر کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد گاڑی بے قابو ہو کر فوجی حدود کی دیوار کے قریب جا کر رکی تھی، میجر حمزہ عارف کی میت پوسٹ مارٹم کے لیے جواہر اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ میجر حمزہ عارف کا تعلق مدھیہ پردیش کے شہر اندور سے تھا اور ان کی شادی 1 ماہ قبل ہی ہوئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ اسی مقام کے قریب پیش آیا ہے جہاں تقریباً 1 سال قبل 1 نجی بس میں آگ لگنے سے 29 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00