Home اہم خبریںذہنی صحت کے بحران میں برطانیہ یورپ میں سرِفہرست، 30 فیصد افراد شدید ذہنی تناؤ کا شکار

ذہنی صحت کے بحران میں برطانیہ یورپ میں سرِفہرست، 30 فیصد افراد شدید ذہنی تناؤ کا شکار

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو 

نئے تجزیے میں انکشاف ہوا ہے کہ برطانیہ یورپی ممالک میں ذہنی صحت کے مسائل کے حوالے سے سرِ فہرست آ گیا ہے جہاں عوام افسردگی، پریشانی اور ذہنی تناؤ کا سب سے زیادہ شکار ہیں۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ایک تہائی سے زائد بالغ افراد دماغی صحت کی خرابی میں مبتلا ہیں جبکہ 30 فیصد مختلف وجوہات کی بناء پر شدید ذہنی تناؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔

ذہنی صحت سے متعلق 18 ممالک میں کیے گئے تجزیے کے مطابق جاپان اور جنوبی کوریا مجموعی طور پر سب سے زیادہ اداس قومیں قرار پائیں، ان ممالک نے اس حوالے سے برطانیہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

دوسری جانب تھائی لینڈ کے شہری ذہنی صحت کے اعتبار سے بہترین حالت میں پائے گئے جبکہ سوئٹزر لینڈ دوسرے نمبر پر رہا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی قوم بھی خوشی کے لحاظ سے بلند درجہ رکھتی ہے۔

انشورنس کمپنی اے ایکس اے اور مارکیٹ ریسرچ ادارے آئی پی ایس او ایس کی جانب سے کیے گئے اس تجزیے میں یورپ، ایشیاء، شمالی امریکا اور جنوبی امریکا کے 18 ممالک کے 18 سے 75 سال عمر کے تقریباً 19000 افراد کو شامل کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ برطانوی عوام اپنے مستقبل کے حوالے سے سب سے زیادہ غیر یقینی صورتِ حال کا شکار ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00