Home انٹرٹینمنٹاعجاز اسلم نے ہانیہ عامر کا جڑواں بھائی ڈھونڈ نکالا

اعجاز اسلم نے ہانیہ عامر کا جڑواں بھائی ڈھونڈ نکالا

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹوز

پاکستانی شوبز کے معروف اداکار اعجاز اسلم نے اداکارہ ہانیہ عامر کے حوالے سے ایک دلچسپ پوسٹ شیئر کر کے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔

اعجاز اسلم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک نوجوان لڑکے کی تصویر ہانیہ عامر کی تصویر کے ساتھ شیئر کی ہے اور مزاحیہ انداز میں لکھا ہے کہ کیا یہ ہانیہ عامر کا جڑواں بھائی ہے؟ مشابہت ناقابلِ یقین ہے۔

اداکار کی یہ دلچسپ پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی، جبکہ کئی صارفین نے نوجوان لڑکے اور ہانیہ عامر کے درمیان حیران کن مشابہت پر دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔

نوجوان کے گھنگریالے بال، مسکراہٹ، نقوش اور ہانیہ عامر جیسے ڈمپلز نے کئی سوشل میڈیا صارفین کو دوبارہ غور کرنے پر مجبور کر دیا۔

بعض مداحوں نے مذاقاً یہ سوال بھی اٹھایا کہ کیا اداکارہ کا کوئی خفیہ جڑواں بھائی ہے؟

اعجاز اسلم کی اس شرارتی پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر سے نوجوان کی مشابہت کے حوالے سے گفتگو شروع ہو گئی، جبکہ مداح اس غیر متوقع موازنے سے خوب محظوظ ہوئے۔

اعجاز اسلم گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستانی شوبز انڈسٹری کا معروف نام ہیں اور متعدد مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

دوسری جانب ہانیہ عامر بھی پاکستان کی مقبول ترین اداکاراؤں میں شامل ہیں اور کئی کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے باعث مداحوں کی بھرپور پذیرائی حاصل کر چکی ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00