Home اہم خبریںورلڈکپ سے قبل بڑا فیصلہ، عماد بٹ کو قیادت سے ہٹادیا گیا، ابوبکر نئے کپتان مقرر

ورلڈکپ سے قبل بڑا فیصلہ، عماد بٹ کو قیادت سے ہٹادیا گیا، ابوبکر نئے کپتان مقرر

by 93 News
0 comments
عماد بٹ (دائیں) – ابوبکر محمود عباد بٹ کے ہمراہ (بائیں) – کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ورلڈ کپ سے قبل عماد بٹ کو پاکستان ہاکی ٹیم کی کپتانی سے ہٹادیا جبکہ ابوبکر کو ٹیم کا نیا کپتان بنادیا گیا ہے۔ 

ابوبکر کوریا کے خلاف ہوم سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے، پی ایچ ایف کے صدر محی الدین وانی نے یہ فیصلہ ڈولپمنٹ کمیٹی کی سفارش پر کیا۔

ہاکی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے عماد بٹ کو کپتانی سے سبکدوش کردیا گیا اور ابوبکر کو پاکستان ہاکی ٹیم کا نیا کپتان نامزد کردیا۔

پی ایچ ایف کے مطابق ابوبکر آنے والے بین الاقوامی مقابلوں میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے پروفیشنل ڈیولپمنٹ کمیٹی کی سفارش پر یہ فیصلہ کیا، پی ایچ ایف کے مطابق عماد شکیل بٹ بطور سینئر کھلاڑی ٹیم کا حصہ رہیں گے۔

پی ایچ ایف نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ابو بکر کی قیادت میں، سینئر کھلاڑیوں کے تجربے اور نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کی بدولت، ٹیم ایک متحد اور مضبوط انداز میں آگے بڑھے گی۔

ابوبکر 30 جولائی سے کوریا کے خلاف شروع ہونے والی ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

خیال رہے کہ ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 15 اگست سے شروع ہوگا، نیدرلینڈز اور بیلجیئم میگا ایونٹ کے مشترکہ میزبان ممالک ہوں گے۔

ایونٹ میں 16 ٹیمیں شریک ہوں گی جنہیں 4، 4 ٹیموں کے چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم گروپ ڈی میں انگلینڈ، ویلز اور روایتی حریف بھارت کے مد مقابل ہوگی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 19 اگست کو کھیلا جائے گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00