Home اہم خبریںورلڈ کپ سے قبل بھارتی ہاکی ٹیم کی ’نارنجی جرسی‘ پر تنازع، سابق کپتان کی سخت تنقید

ورلڈ کپ سے قبل بھارتی ہاکی ٹیم کی ’نارنجی جرسی‘ پر تنازع، سابق کپتان کی سخت تنقید

by 93 News
0 comments
—فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی ہاکی فیڈریشن نے مردوں اور خواتین کے آئندہ ہاکی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیموں کی نئی جرسی متعارف کروادی ہے جس کا روایتی نیلا رنگ تبدیل کر کے نارنجی کر دیا گیا ہے، اس فیصلے پر سابق بھارتی کپتان ویرین راسکوئنہا نے سخت اعتراض کیا ہے۔

ویرین راسکوئنہا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی ہاکی ٹیم کی شناخت اور ورثہ ہمیشہ نیلی جرسی سے جڑا رہا ہے، میں نے کئی برس فخر کے ساتھ نیلی جرسی پہنی، شائقین بھی ٹیم کو نیلے رنگ میں دیکھنا چاہتے ہیں، ایسے میں نارنجی رنگ اختیار کرنے کی منطق سمجھ سے باہر ہے۔

واضح رہے کہ مردوں کا ہاکی ورلڈ کپ 14 سے 30 اگست تک بیلجیئم اور نیدر لینڈز میں کھیلا جائے گا جبکہ خواتین کا ٹورنامنٹ 15 سے 30 اگست تک جاری رہے گا۔

پاکستان مردوں کی ٹیم کو پول ڈی میں انگلینڈ، ویلز اور روایتی حریف بھارت کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ بھارت گزشتہ 50 برس سے عالمی ٹائٹل حاصل نہیں کر سکا ہے جبکہ 2023ء کے ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم نے 9 ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00