Home اہم خبریںپیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں 27 جولائی تک برقرار رہیں گی

پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں 27 جولائی تک برقرار رہیں گی

by 93 News
0 comments
فائل فوٹو 

پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں 27 جولائی تک برقرار رہیں گی۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر 27 جولائی تک برقرار رہیں گی۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت 301 روپے 14 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا گیا تھا، 25 جولائی کیلئے ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہونے کے بعد 18 جولائی کو پیٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔

پھر عالمی مارکیٹ کی بندش کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا تعین 21 جولائی کو ہوا، پیٹرول 35 پیسے سستا جبکہ ڈیزل 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔

22 جولائی کیلئے پیٹرول 4 روپے 93 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 15 پیسے 23 جولائی کیلئے پیٹرول 6 روپے 39 پیسے جبکہ ڈیزل 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔

24 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت 4 روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00