Home اہم خبریںامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ڈرون نیٹ ورک کی معلومات دینے پر ڈیڑھ کروڑ ڈالرز انعام کا اعلان

امریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ڈرون نیٹ ورک کی معلومات دینے پر ڈیڑھ کروڑ ڈالرز انعام کا اعلان

by 93 News
0 comments
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی محکمۂ خارجہ کے ریوارڈز فار جسٹس پروگرام نے کیمیا پارس سیوان کمپنی (کیپاس) سے منسلک مالیاتی نیٹ ورکس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر ڈیڑھ کروڑ (15 ملین) ڈالرز کے انعام کا اعلان کر دیا۔

امریکی پروگرام کے مطابق یہ کمپنی ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس اور اس کے علاقائی اتحادیوں کے لیے ڈرون تیار کرنے والے ادارے کے طور پر کام کرتی ہے۔

ریوارڈز فار جسٹس پروگرام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ کیپاس کے مبینہ 7 سینئر اہلکاروں، ان کے معاونین اور مالیاتی نیٹ ورک سے متعلق معلومات درکار ہیں۔

— تصاویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
— تصاویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

پروگرام کے مطابق قابلِ قبول معلومات فراہم کرنے والے افراد کو مالی انعام کے ساتھ ساتھ نقل مکانی میں معاونت بھی فراہم کی جا سکتی ہے۔

اعلان میں جن افراد کے نام شامل کیے گئے ہیں ان میں حسن آرام بنیزہاد، رضا نہاروانی، مہدی نقنے، ہادی زواراکی، ابوالفضل مشکانی، عباس سرتاجی اور احسان محقق شامل ہیں۔

امریکا کا کہنا ہے کہ یہ افراد ڈرونز کی آزمائش، تیاری اور فراہمی کے عمل میں شامل رہے، خصوصاً ان ڈرون پروگرامز میں جو عراق، یمن اور شام میں ایران نواز مسلح گروہوں کے لیے تیار کیے گئے۔

بیان کے مطابق مذکورہ کمپنی نے آئی آر جی سی قدس فورس کے لیے بغیر پائلٹ فضائی گاڑیوں (UAVs) کی تجرباتی پروازیں کیں، عراق منتقل کیے جانے والے ڈرونز کے لیے تکنیکی معاونت فراہم کی اور ایران سے باہر موجود کمپنیوں سے اہم ڈرون پرزہ جات حاصل کیے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00