Home اہم خبریںپاسدارانِ انقلاب کی معاونت، امریکا کی ایرانی سب سے بڑی ایئر لائن پر پابندیاں عائد

پاسدارانِ انقلاب کی معاونت، امریکا کی ایرانی سب سے بڑی ایئر لائن پر پابندیاں عائد

by 93 News
0 comments

— فائل فوٹو

امریکا نے ایران کی ماہان ایئر کی معاونت کرنے والے عالمی نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کا کہنا ہے کہ ایرانی فضائی کمپنی پاسدارانِ انقلاب کے اہلکاروں کے علاوہ ہتھیاروں اور ڈرونز کی منتقلی میں بھی کردار ادا کرتی ہے۔

امریکی محکمۂ خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے چین، بھارت، روس اور ایران میں موجود 6 اداروں اور افراد کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ 

ان میں کئی ایسی کمپنیاں بھی شامل ہیں جو امریکا اور یورپی یونین کی پابندیوں کا سامنا کرنے والی مذکورہ فضائی کمپنی کے لیے سیلز ایجنٹس کے طور پر کام کرتی ہیں۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مصر کی بحیرۂ روم کی بندرگاہ دمیاط میں گیس بردار بحری جہازوں پر ڈرون حملے نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں ایک ممکنہ نئے محاذ کے خدشات پیدا کر دیے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00