Home اہم خبریںجو ملک تقسیم کرنا چاہتے ہیں وہ احمق ہیں: سرفراز بگٹی

جو ملک تقسیم کرنا چاہتے ہیں وہ احمق ہیں: سرفراز بگٹی

by 93 News
0 comments

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی—فائل فوٹو 

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دشمن عناصر بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جو ملک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں وہ احمق ہیں۔

سرفراز بگٹی نے اے ٹی ایف ٹریننگ اسکول کوئٹہ میں 20 ویں ٹریننگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج صوبے میں امن و امان کی صورتِ حال کچھ بگڑ رہی ہے، ملک میں عجیب سازش ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو کہتا ہوں کہ سیاست کو دہشت گردی سے مت جوڑیں، ریاست کو سیاست کی نہیں، ریاست کو ریاست کی ضرورت ہے۔

وزیرِاعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچ قوم کو لاحاصل جنگ کی طرف ڈالا گیا، بلوچ نوجوان نے فیصلہ کر لیا ہے کہ یہ جنگ ایک لاحاصل ہے، بلوچستان کے لوگ اپنی ریاست کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، اگر آپ راہ حق پر آنا چاہتے ہیں تو ہمارے دروازے آپ کے لیے کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ بندوق کے زور پر اپنا نظریہ مسلط کرنا چاہتے ہیں تو بھول جائیں کہ ظلم و بربریت کے خلاف ہم سرنڈر کریں گے، دہشت گردی کے خلاف ہم ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، ہم اس صوبے اور ملک کو دہشت گردی سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00