کراچی میں موسم کی تبدیلی کے باعث نزلہ اور زکام کے مریضوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
جناح اسپتال کے انچارج ایمرجنسی کے مطابق اسپتال میں روزانہ نزلہ اور زکام کے 70 سے 80 مریض رپورٹ ہو رہے ہیں، اس سے قبل جناح اسپتال میں روزانہ 40 سے 50 مریض آتے تھے۔
ڈاکٹر عرفان کا کہنا ہے کہ سول اسپتال میں روزانہ 30 سے 40 نزلہ زکام کے مریض آ رہے ہیں، سول اسپتال میں پہلے روزانہ 15 سے 20 مریض رپورٹ ہوتے تھے۔
طبی ماہرین کے مطابق بچوں، بزرگوں اور ایچ آئی وی کے مریضوں کو نزلہ زکام سے زیادہ خطرات ہیں، موسمی تبدیلی نزلہ زکام کے کیسز میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہریوں کو فلو ویکسین لگوانی چاہیے، شہری رش والی جگہوں پر ماسک کا استعمال کریں۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ فلو ویکسین سرکاری سطح پر دستیاب نہیں ہے۔