بالی ووڈ کی معروف جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کی محبت کی کہانی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے۔
اس جوڑی نے حال ہی میں کامیڈین کپل شرما کے’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں بطور مہمان شرکت کی اور شو کے دوران کرینہ کپور خان نے اپنی ازدواجی زندگی کے ایک دلچسپ واقعے سے پردہ اٹھایا۔
انہوں نے بتایا کہ سیف علی خان نے مجھے شادی کے لیے پہلے ممبئی پھر یونان اور تیسری بار پیرس میں پروپوز کیا، پہلی 2 مرتبہ تو میں نے انکار کردیا لیکن تیسری مرتبہ رضامندی ظاہر کردی۔
کرینہ کپور خان کی بات پر سیف علی خان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر یہ ممبئی میں ہی ہاں کر دیتیں تو میرے کافی پیسے بچ جاتے۔
واضح رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کو فلم ’ٹشن‘ کی شوٹنگ کے دوران 2007ء میں ایک دوسرے سے محبت ہوئی اور کئی برس ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد دونوں نے اکتوبر 2012ء میں ممبئی میں شادی کرلی۔
اب اس جوڑی کے دو بیٹے ہیں، بڑے بیٹے کا نام تیمور علی خان جبکہ چھوٹے بیٹے کا نام جہانگیر علی خان ہے۔