بالی ووڈ کی معروف کوریوگرافر و ہدایت کارہ فرح خان نے پاپا رازیوں کو سلمان خان کی وارننگ یاد دلا دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے فلم انڈسٹری کی اداکاراؤں کی نامناسب تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے پاپا رازیوں کو حال ہی میں تنبیہ کی تھی اور ان کے لیے سخت پیغام جاری کیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اسی حوالے سے اب ممبئی میں کوریوگرافر و ہدایت کارہ فرح خان ایک عمارت میں داخل ہو رہی تھیں کہ اس موقع پر وہاں موجود فوٹو گرافرز نے ان کی تصاویر لینا شروع کر دیں۔
ابتداء میں فرح خان نے کوئی اعتراض نہیں کیا تاہم جب وہ وہاں سے گزرنے لگیں تو فوٹو گرافرز عقب سے بھی ان کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے لگے جس پر انہوں نے فوٹو گرافرز کو ٹوکا۔
فرح خان نے فوٹو گرافرز کو ٹوکتے ہوئے کہا کہ سلمان خان نے کہا تھا کہ پیچھے سے تصویر نہیں لینی، یہی نہیں فرح خان نے اس موقع پر سلمان خان کی وارننگ پر وہاں رُک کر عمل بھی کرایا۔
فرح خان کی اس بات پر فوٹو گرافرز آپس میں ایک دوسرے سے کیمرے بند کرنے کا کہنے لگے۔