پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر جنسی تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین اور بچوں کے حق میں بول پڑیں۔
عائشہ عمر نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں جنسی تشدد کا ارتکاب کرنے والے مردوں کو سزا دینے کے بجائے متاثرہ خواتین کو موردِ الزام ٹھہرانے کے رجحان پر شدید تنقید کی ہے۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں لکھا ہے کہ مرد خواتین، بچوں، جانوروں اور یہاں تک کہ مُردوں کو بھی جنسی تشدد کا نشانہ بناتے ہیں لیکن پھر بھی سوالات خواتین کے لباس، وقت اور ان کے گھر سے باہر نکلنے پر اٹھائے جاتے ہیں۔
پوسٹ میں سوال کیا گیا ہے کہ متاثرہ خواتین کو موردِ الزام ٹھہرانے کے بجائے یہ سوال کیوں نہیں پوچھا جاتا کہ مرد جنسی تشدد کا ارتکاب کرتے کیوں ہیں؟
عائشہ عمر نے یہ پوسٹ اپنی انسٹا اسٹوری پر ایسے وقت شیئر کی ہے جب جنسی تشدد کے متعدد واقعات خبروں کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔