بالی ووڈ کے اسٹار اداکار گووندا کے مداحوں نے اُن کی تعلیمی قابلیت سے متعلق دلچسپی ظاہر کردی۔
62 سالہ گووندا آج کل اپنی نئی فلم ’روپا‘ کی ساتھی اداکارہ کومل رانی سورنکار کے ساتھ مبینہ تعلقات کی افواہوں کے باعث شوبز میڈیا کی دنیا میں مرکز بنے ہوئے ہیں۔
39 سال قبل سنیتا آہوجا سے شادی کرنے والے گووندا کی ساتھی اداکارہ کے ساتھ مبینہ تعلقات کی خبروں نے ممبئی کے مشہور لال باغ چاراجا میں مبینہ ڈیٹنگ کے باعث زور پکڑا۔
اداکار کے منیجر کئی بار دوسری شادی کی افواہوں کی تردید کرنے کے ساتھ اسے لغو اور بے بنیاد قرار دے چکے ہیں۔
اس تناظر میں مداحوں کی بڑی تعداد نے گووندا کے تعلیمی پس منظر اور اُن کے فلمی دنیا کیرئیر کے آغاز سے متعلق معلومات میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
2004ء کے الیکشن حلف نامے کے مطابق گووندا کامرس گریجویٹ ہیں، انہوں نے 1984ء میں ممبئی یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کی۔
ابتدائی دنوں میں انہیں انگریزی زبان پر عبور نہیں تھا، اسی وجہ سے اُن کو ملک کے مشہور ہوٹل میں ملازمت نہ مل سکی۔
گووندا نے اس کے بعد والد کے مشورے پر فلمی دنیا میں قدم رکھا، 1986ء میں ریلیز ہونے والی فلم الزام اُن کی پہلی کامیاب فلم تھی، جس کے بعد انہوں نے کئی بلاک بسٹر فلمیں میں نمایاں کردار نبھائے۔