وفاقی ادارۂ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی، ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.49 فیصد کا مزید اضافہ ہوا ہے۔
ادارۂ شماریات کے مطابق مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح بڑھ کر 10.64 فیصد پر پہنچ گئی، حالیہ ہفتے میں تمام اشیاء کے مقابلے میں ڈیزل اور پیٹرول سب سے زیادہ مہنگے ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 1 ہفتے میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 9 اشیاء سستی اور 23 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
ادارۂ شماریات کا کہنا ہے کہ 1 ہفتے میں ڈیزل 7.29 اور پیٹرول 6.40 فیصد مہنگا ہوا، ایل پی جی کی قیمتوں میں 3.26 فیصد کا اضافہ ہوا، لہسن 1.94 اور انڈے 1.72 فیصد مہنگے ہوئے۔
حالیہ ہفتے میں دالوں اور مٹن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، کیلے 6.17 اور ٹماٹر 5.66 فیصد سستے ہوئے جبکہ پیاز 4.57 اور چکن 2.33 فیصد سستی ہوئی۔
اس ہفتے چاول، آٹے اور چینی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔