لاڑکانہ میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد

ایس ایس پی احمد فیصل چودھری نے بتایا کہ گشت پر معمور پولیس اہلکاروں اور ڈاکوؤں کے درمیاں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں حراست میں لیکر اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

فیصل چودھمری نے بتایا کہ زخمی ڈاکو کی شناخت فدا ببر کے نام سے ہوئی، ڈاکو فدا ببر کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ڈاکو فدا متحرک جرائم پیشہ معرفانی جلبانی گینگ کا رکن اور متعدد سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھا، زخمی ڈاکو کو ابتدائی طبی امداد کے لئے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا

Related posts

سپریم کورٹ کا عمران خان کی آنکھوں کا معائنہ، بچوں سے بات کرانے کا حکم

منیاپولس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امیگریشن ایجنٹوں نے ایک اور امریکی شہری کو قتل کر دیا

ہسپتالوں کے سی سی ٹی وی کیمروں کو پنجاب سیف سٹی اتھارٹی سے منسلک کرنے کا فیصلہ