بھکر روڈ علی آباد کے قریب تیز رفتاری کے باعث ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا

بھکر روڈ علی آباد کے قریب تیز رفتاری کے باعث ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں مسافر بس اور موٹر سائیکل آمنے سامنے ٹکرا گئے۔
ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم میں موصول ہونے والی ایمرجنسی کال میں کالر نے اطلاع دی کہ تیز رفتاری کے باعث مسافر بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری ہے، جس کے نتیجے میں شدید حادثہ رونما ہوا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کنٹرول نے فوری طور پر قریبی موٹر بائیک ایمبولینس اور ایمبولینس کو موقع پر روانہ کر دیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے بروقت موقع پر پہنچ کر ریسپانس کیا، تاہم حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد موقع پر ہی جان بحق ہو چکے تھے۔ جاں بحق افراد میں 35 سالہ صغران بی بی زوجہ محسن خان اور 18 سالہ احسن علی ولد محسن خان شامل ہیں، دونوں کا تعلق کھروڑا سیالاں والا، بھکر روڈ جھنگ سے بتایا گیا ہے۔ دونوں افراد کو سر پر شدید چوٹیں آئی تھیں۔
ریسکیو ٹیم نے پولیس کی موجودگی میں دونوں جاں بحق افراد کی میتیں لواحقین کے حوالے کر دیں۔ حادثے کی وجہ ابتدائی طور پر تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے۔
ریسکیو 1122 شہریوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور دورانِ سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے

Related posts

جھنگ پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف ضلع بھر میں بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہےگڑھ مہاراجہ پولیس

ٹرمپ کل مسئلہ کشمیر کو بھی بورڈ آف پیس میں لاسکتے ہیں، بھارت کو خدشہ

حکومت پنجاب کا لاہور کے شہریوں کو فری ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا اعلان