ٹرمپ کل مسئلہ کشمیر کو بھی بورڈ آف پیس میں لاسکتے ہیں، بھارت کو خدشہ

برطانوی میڈیا کے مطابق بھارت کو خدشہ ہےکہ کل ٹرمپ مسئلہ کشمیر کو بھی بورڈ آف پیس میں لاسکتے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں تعمیر نو کے لیے بورڈ آف پیس میں بھارت کو دعوت دی ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ بھارت اس دعوت کو قبول کرےگایا نہیں۔

غزہ بورڈ آف پیس کا مقصد اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی قائم کرنا اور عبوری حکومت کی نگرانی ہے۔

بورڈ آف پیس میں پاکستان،ترکیے،سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات نے شمولیت قبول کی، بورڈ میں 59 ممالک نے دستخط کیے، ڈیووس میں ہوئی تقریب میں 19 ممالک کی نمائندگی موجود تھی۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہےکہ ڈیووس میں نریندرمودی کودعوت دی گئی تھی لیکن وہ شریک نہیں ہوئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بھارت کے غزہ پیس بورڈ میں شامل ہونے یا نہ ہونے کے فیصلے سے مغربی ایشیا میں استحکام اور امریکی تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں، کل کو ٹرمپ مسئلہ کشمیر کو بھی بورڈ میں لاسکتے ہیں۔

تقریب سے خطاب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ صرف امریکا کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے ہے، میرا خیال ہے کہ ہم اسے دوسری جگہوں پر بھی پھیلاسکتے ہیں، جیسے ہم نے غزہ میں کامیابی سے کیا۔

Related posts

بھکر روڈ علی آباد کے قریب تیز رفتاری کے باعث ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا

جھنگ پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف ضلع بھر میں بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہےگڑھ مہاراجہ پولیس

حکومت پنجاب کا لاہور کے شہریوں کو فری ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا اعلان