آج سے 27 جنوری تک شدید بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں آج سے شدید بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی ۔
رپورٹ کے مطابق 27 جنوری تک دونوں صوبوں میں مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں موسمی صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔
خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع چترال، دیر، سوات، شانگلہ اور کوہستان میں شدید بارش اور برفباری متوقع ہے، جبکہ ہری پور، پشاور، مردان، نوشہرہ اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ناران، کاغان، کالام اور چترال میں برفباری کے باعث سڑکیں بند ہونے اور پھسلن کا خدشہ ہے، حکام نے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کے خطرے سے بھی خبردار کیا ہے۔
دوسری طرف بلوچستان میں بھی مزید برفباری اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ میں برفباری متوقع ہے جبکہ گوادر، خضدار، آواران، چاغی، پنجگور اور کیچ میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے، قلات، سوراب، ژوب، خاران، مستونگ، واشک، نوشکی اور موسیٰ خیل میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Related posts

جھنگ پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف ضلع بھر میں بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے

جھنگ روڈ چھوٹا بائی پاس لائل پور غلہ منڈی میں مسجد کا شاندار افتتاح کر دیا گیا ہے افتتاح کے مہمان

آئندہ 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی