جاپان کی وزیرِ اعظم سنائے تاکائچی نے پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں کو تحلیل کر دیا جس کے بعد 8 فروری کو قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سپیکر نے آج پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے، پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد 12 روزہ انتخابی مہم کا آغاز آئندہ منگل سے کیا جائے گا۔ سنائے تاکائچی اکتوبر میں جاپان کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم منتخب ہوئی تھیں اور3 ماہ کے مختصر عرصے میں ان کی مقبولیت کی شرح تقریباً 70 فیصد بتائی جا رہی ہے، وہ اپنی ذاتی مقبولیت کو استعمال کرتے ہوئے حکمران جماعت کی پوزیشن مضبوط کرنا چاہتی ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکمران اتحاد جس میں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) اور جاپان انوویشن پارٹی شامل ہیں،ایوانِ زیریں میں معمولی اکثریت رکھتا