چترال میں برفانی تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق

پشاور: (93نیوز) چترال کے علاقے سریگال دمیل ارندو میں برفانی تودہ گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔
برفانی تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد ملبے کے نیچے دب گئے تھے، ڈپٹی کمشنر چترال راؤ ہاشم کے مطابق برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر چترال کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں، حادثے میں ایک بچہ ملبے تلے سے زندہ نکال لیا گیا ہے۔

راؤ ہاشم نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو چترال وارڈاپ دروش کی منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں حالیہ شدید برفباری کے باعث پھنس جانے والے آئی ڈی پیز کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن بدستور جاری ہے۔

Related posts

بھکر روڈ علی آباد کے قریب تیز رفتاری کے باعث ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا

جھنگ پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف ضلع بھر میں بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہےگڑھ مہاراجہ پولیس

ٹرمپ کل مسئلہ کشمیر کو بھی بورڈ آف پیس میں لاسکتے ہیں، بھارت کو خدشہ