لاہور: اچھرہ میں جیولرز سے 20 کلو سونے کے فراڈ کا کیس، مرکزی ملزم گرفتار

لاہور: (93نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے اچھرہ میں جیولرز سے 20 کلو سونے کے فراڈ کے کیس کا مرکزی ملزم گرفتار ہو گیا۔
پولیس نے تحقیقات کے جدید طریقے بروئے کار لاتے ہوئے 20 کلو سونے کے فراڈ میں ملوث مرکزی ملزم شیخ وسیم کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔

شیخ وسیم متعدد جیولرز کا سونا لے کر فرار ہوگیا تھا، ملزم کے خلاف اچھرہ پولیس سٹیشن میں 10 مقدمات درج کیے گئے۔

Related posts

چک نمبر 241 ر ب چنچل سنگھ والا میں پہلا عظیم الشان ڈائمنڈ کبڈی کلب 241 فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ