پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج، پیپلز پارٹی بھی شریک ہوگی

اسلام آباد: (93نیوز) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بھی شرکت کرے گی۔
اجلاس میں اہم قانون سازی متوقع ہے، اس سے پہلے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی پر ن لیگ اور اتحادی پیپلز پارٹی ایک صفحہ پر نہیں تھے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، نوید قمر، اعجاز جاکھرانی اور دیگر کی مشاورت سے معاملات طے پا گئے ہیں۔

پیپلز پارٹی ارکان کی پارلیمنٹ ہاؤس میں شیری رحمان کے چیمبر میں مشاورت ہوئی، پیپلز پارٹی کو دانش سکولز سمیت متعدد بلز پر تحفظات ہیں، دوسری طرف ایم کیو ایم ارکان اسمبلی کی مجوزہ قوانین پر مشاورت کیلئے رانا ثناء اللّٰہ سے ملاقات متوقع ہے۔

Related posts

جھنگ پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف ضلع بھر میں بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے

جھنگ روڈ چھوٹا بائی پاس لائل پور غلہ منڈی میں مسجد کا شاندار افتتاح کر دیا گیا ہے افتتاح کے مہمان

آج سے 27 جنوری تک شدید بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی