بحرالکاہل میں موسمی سسٹم ایل نینو انتہائی شدت اختیار کرنے کے قریب پہنچ گیا، عالمی موسمیاتی تنظیم نے خطرے سے خبردار کردیا۔
جولائی اور اگست کےوسط میں درجہ حرارت معمول سے 2.2 سے 2.6 ڈگری زیادہ رہا، جبکہ بعض علاقوں میں زیرِ سمندر درجہ حرارت معمول سے 8 ڈگری زیادہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔
ایل نینو کے فروری2027 تک برقرار رہنے کا تقریباً سو فیصد امکان ہے، شدت بڑھنے سے دنیا کے مختلف حصوں میں شدید گرمی، سیلاب اور خشک سالی سمیت غیر معمولی موسمی حالات کا خطرہ ہوسکتا ہے۔
ایل نینو موسمیاتی رجحان ہے جس میں بحرالکاہل کے وسطی اور مشرقی حصے کا پانی معمول سے زیادہ گرم ہوجاتا ہے، اس سے ہوا اور بادلوں کی گردش متاثر ہوتی ہے جس کے اثرات دنیا بھر کے موسم پر پڑتے ہیں۔