بھارتی اداکار منوج باجپائی اپنی نئی فلم کےلیے اب بھارت کے بانی مہاتما گاندھی کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے، ان کا حیرت انگیز اور ناقابلِ شناخت لُک وائرل ہوگیا ہے۔
بھارتی سنیما کے صفِ اول کے ورسٹائل اداکار منوج باجپائی ایک بار پھر اپنے انوکھے اور مشکل کردار سے شائقین کو حیران کرنے کے لیے تیار ہیں۔
معروف ڈائریکٹر سدھیر مشرا کی اگلی فلم سے ان کا نیا روپ سامنے آیا ہے جس میں وہ بھارت کے بانی مہاتما گاندھی کے روپ میں دکھائی دے رہے ہیں۔
فلم کے سیٹ اور فرسٹ لُک میں منوج باجپائی کو گاندھی جی کا روپ دھارے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں ان کا میک اپ اور باڈی لینگویج اس قدر حقیقت پسندانہ ہے کہ پہلی نظر میں انہیں پہچاننا تقریباً ناممکن ہے۔
ہٹ فلمیں بنانے والے ہدایت کار سدھیر مشرا اس پروجیکٹ کی قیادت کر رہے ہیں، اور منوج باجپائی کے ساتھ ان کا یہ نیا تجربہ تاریخی و معاصر سنیما کے شائقین کے لیے ایک زبردست تحفہ ثابت ہو سکتا ہے۔