اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، لبنان کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں اسرائیلی فوج کے کل سے جاری حملوں میں 5 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے۔
بیروت سے عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں وادی بقاع، نباطیہ اور صور کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں پر حزب اللہ کے ڈرون حملے کے بعد جوابی کارروائی کی ہے۔
Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.