پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی لینڈ ویمنز ٹیم کو 35 رنز سے شکست دے دی۔
ویمن ٹی20 ایشیا کپ کے 5ویں میچ میں پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 119 رنز بنائے۔
تھائی لینڈ ویمن ٹیم 120 رنزکے ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹ پر 84 رنز ہی بناسکی، چنیدا نے 25 رنز کی نمایاں باری کھیلی۔
سعدیہ اقبال نے 3 اور طوبیٰ حسن نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں، منیبہ علی کو 54 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔