متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ’فیول پرائس ڈی ریگولیشن کمیٹی‘ نے ستمبر 2026 کے مہینے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا باقاعدہ اعلان کردیا۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی شرح کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے اور ان کا اطلاق یکم ستمبر 2026 سے پورے امارات میں ہوگا۔
سپر 98 پیٹرول کی قیمت میں 0.20 درہم کا اضافے کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 3 اعشاریہ 80 درہم فی لیٹر ہوگئی۔
اسی طرح اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت میں بھی 0.20 درہم فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد آئندہ ماہ کےلیے اسکی قیمت 3 اعشاریہ 69 درہم مقرر کردی گئی۔
ای-پلس 91 پیٹرول کی قیمت میں بھی 0.20 درہم کا اضافہ کیا گیا ہے اور اسکی نئی قیمت 3 اعشاریہ 61 درہم فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں 0.50 درہم فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اسکی نئی قیمت 4 اعشاریہ 30 درہم فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار:
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی عالمی قیمتوں کے مطابق ہر ماہ کے اختتام پر اگلے ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں کا تعین کرتی ہے۔
یہ فیصلہ یو اے ای کی منسٹری آف انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر کی زیرِ نگرانی قائم کردہ کمیٹی کرتی ہے۔