بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ وہ جب سے ماں بنی ہیں، اُن کی اداکاری میں مزید نکھار آگیا ہے۔
فلم دائرہ کے ٹریلر لانچ کے موقع پر 45 سالہ کرینہ کپور نے اپنے جذباتی کردار اور زندگی پر اس کے اثرات سے متعلق گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ جب سے وہ ماں بنی ہیں، اُن کی اداکاری میں مزید نکھار آیا ہے، میں فلم کی ہدایتکارہ میگھنا گلزار کا شکریہ ادا کرتی ہوں، انہوں نے میرے لیے بہترین کردار تخلیق کیا۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اس کردار نے مجھے زندگی میں ایک نیا مقام اور زاویہ دیا ہے، یہ میری زندگی کے یادگار کرداروں میں سے ایک ہے۔
نیشنل ایوارڈ یافتہ میگھنا گلزار کی یہ فلم سچے واقعات پر مبنی ہے، جس میں جرم اور اُس کے بعد ملک بھر میں اٹھنے والے شدید عوامی ردعمل کا احاطہ کیا گیا ہے۔
فلم پین اسٹوڈیوز کے بینر تلے 18 ستمبر 2026ء کو نمائش کےلیے پیش کی جائے گی۔